• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز آپس میں جھگڑ پڑے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز آپس میں جھگڑے پڑے۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غوث نے لیب میں اپنے جونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مختلف شعبوں میں کام بند کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر شعیب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب کے مطابق اسپتال میں 2 نئی انجیو گرافی لیب کا اضافہ ہوا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے نئی انجیو گرافی لیب میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈاکٹر شعیب کے مطابق ڈاکٹر غوث نے پی جی ڈاکٹر اعجاز کھرل کو اپنے ساتھ انجیو گرافی کے لیے کہا تھا، ڈاکٹر اعجاز کھرل نے انکار کیا جس پر پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوئی، اس ناخوش گوار واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صحت سے مزید