رات کے وقت انسان کا میٹابولزم قدرتی طور پر سست ہوجاتا ہے اس لیے رات کو ہمیشہ ہلکی غذا زیادہ بہتر رہتی ہے۔
2018 کے ایک تحقیقی مقالے کے مطابق، روٹی عام طور پر گندم کے آٹے سے بنتی ہے جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہے۔
روٹی
اس لیے روٹی کھانے کے بعد جلدی بھوک نہیں لگتی اور جسم سے توانائی کے اخراج کو مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن اس کی بھاری نوعیت کی وجہ سے کچھ لوگوں کو رات کے وقت روٹی کھانے کے بعد بے چینی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چاول
2021ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سفید چاول بہت تیزی سے ہضم ہوتے ہیں کیونکہ پروسیسنگ کے دوران ان کی فائبر پر مبنی تہہ ہٹا دی جاتی ہے۔ جلدی ہضم ہونے کی خصوصیت کی وجہ سے چاول رات میں کھانے کے لیے ایک ہلکی غذا ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کو چاول کھانے کے بعد اُنہیں اچھی نیند آتی ہے۔