• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بگ باس 18 پر فالتو کا پنگا لے لیا‘، اشنیر کا سلمان پر طنز

مشہور کاروباری شخصیت اشنیر گروور کی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ 

کاروباری شخصیت اشنیر گروور بگ باس 18 میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں۔

ان کا اور شو کے میزبان سلمان خان کا زبردست مکالمہ اس وقت ہوا جب سلمان نے ان کے سابقہ بیانات پر سوال اٹھائے اور یہ بھی کہا کہ وہ اشنیر کو نہیں جانتے۔ 

اب اشنیر نے ایک تقریب کے دوران سلمان خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’فالتو کا پنگا لے کر اپنا کمپٹیشن کھڑا کیا۔ میں تو شانتی سے گیا تھا جب مجھے بلایا۔ اب ڈرامہ کرنے کےلیے آپ کسی کو بول دو۔

اشنیر کا کہنا تھا کہ آپ (سلمان) نے کہا، ’’ارے میں تو ملا ہی نہیں۔ مجھے تو آپ کا نام بھی نہیں پتہ۔‘‘ ارے اگر نام نہیں جانتے تھے تو بلایا کیوں تھا؟

انہوں نے مزید کہا، ’اور ایک بات میں بتا دیتا ہوں۔ تم اگر میری کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر تھے تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ تم مجھ سے بغیر ملے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ میں بھی دیگر کمپنیوں کی طرح کمپنی چلاتا تھا۔ سب کچھ میرے ذریعے سے جاتا تھا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید