• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی خود کو سیسی میں رجسٹر کرائیں، کمشنرسندھ سوشل سیکورٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میانداد راہوجو نے کہا ہے کہ تمام صحافی خود کو سیسی میں رجسٹر کرائیں تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی ادارے کی جانب سے فراہم کیے جارہے مالی اور طبی فوائد حاصل کر سکیں۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد ،جنرل سیکرٹری لبنی جرار،مجلس عاملہ کے رکن ذوہیب زرداری اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کےسینئر رہنما حسن عباس پر مشتمل وفد نے یہاں سیسی کے دفتر میں کمشنر سے ملاقات کی، جس میں سیسی کے ڈائریکٹر سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔ کمشنر سیسی نے وفد کو سوشل سیکورٹی اسکیم کی طرف سے محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو فراہم کئے جارہے طبی اور مالی فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ سیسی اسپتال اور ڈسپنسریز جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کئے جارہے ہیں اور تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو معیاری دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید