• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے 5 سال مکمل: عوام کی رائے میں تبدیلی، کیا یورپی یونین چھوڑنا غلطی تھی؟

اس ہفتے کے آخر میں برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے پانچ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ریفرنڈم 23 جون 2016 کو ہوا تھا۔ اس کے بعد برسلز کے ساتھ طویل مذاکرات، ویسٹ منسٹر میں سیاسی و قانونی بحث و مباحثے اور تین برطانوی وزرائے اعظم کے عہدوں کے خاتمے کے بعد بالآخر بورس جانسن نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بریگزٹ مکمل کیا۔

‎ریفرنڈم کے نتائج انتہائی قریب تھے 51.89 فیصد ووٹروں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں جبکہ 48.11 فیصد نے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا، جسے عموماً 52/48 فیصد کے تناسب سے پیش کیا جاتا ہے۔ 

برطانیہ کے مجموعی فیصلے کے اندر بھی اختلافات واضح تھے، انگلینڈ اور ویلز نے بریگزٹ سے الگ ہونے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

‎پانچویں سالگرہ کے موقع پر کیے گئے تازہ ترین عوامی رائے عامہ کے جائزے مسلسل یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اب برطانوی عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ بریگزٹ ایک غلط فیصلہ تھا۔

بڑی تعداد میں لوگ اب سمجھتے ہیں کہ بریگزٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اثرات کے بارے میں عوام کی رائے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید