• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم کمر کے شدید درد میں مبتلا، تکلیف کے باوجود کنسرٹ میں پرفارم کیا

فوٹوز انسٹاگرام
فوٹوز انسٹاگرام

بھارتی گلوکار سونو نگم کمر کے شدید درد میں مبتلا ہوگئے، اس کے باوجود انہوں نے پونے شہر میں کنسرٹ کرکے اپنے فن کا مظاہر کیا۔

گزشتہ روز پونے میں کنسرٹ سے کچھ دیر پہلے سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں شدید کمر درد سے نبرد آزما دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں سونو نگم نے لکھا تھا کہ ’کچھ لوگوں نے پیشگوئی کی تھی کہ یہ سال حادثات اور طبی مسائل سے بھرپور ہوگا اور لگتا ہے کہ وہ درست تھے۔‘

سونو نگم نے کہا کہ آج پونے میں اس حالت میں اسٹیج پر جا رہا ہوں، سب کے لیے یہ شاید تفریحی لگے، لیکن شوبز ایک بےحد مشکل پیشہ ہے۔

بھارتی گلوکار کی جانب سے کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اس کے ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تاہم اس سب کے باوجود سونو نگم نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا بلکہ اسٹیج پر جا کر پرفارم بھی کیا، اس دوران کچھ لوگ مکمل ان کے کمر کی مالش کرتے اور انہیں سہارا دیتے بھی نظر آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید