• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون بنے گا کروڑ پتی میں کنٹسٹنٹ نے امیتابھ بچن سے کار مانگ لی

ریالٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایک امیدوار نے شو کے میزبان امیتابھ بچن سے کار ہی مانگ لی۔ 

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی میزبانی میں ہونے والے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی میں یوں تو گزرے ہوئے سالوں کے دوران لاتعداد دل کو چھولینے والے اور لوگوں کو تفریحی فراہم کرنے والے لمحات سامنے آتے رہے ہیں۔

لیکن گزشتہ ہفتے (27 جنوری) کو نشر ہونے والی قسط میں کنٹسٹنٹ اوجوال دتہ نے اس وقت امیتابھ بچن کو اپنے غیر متوقع مطالبے سے حیران کر دیا جب وہ امیتابھ بچن کی جانب سے فون اور شوز (جوتے) گفٹ کرنے پر مطمئن نہیں ہوئے اور کار مانگ لی۔

دہلی سے تعلق رکھنے والے اور بھارتی پبلک سروس کمیشن کے امیدوار جنہوں نے ساڑھے چھ لاکھ بھارتی روپے کا کیش پرائز جیتا، نے اپنے ویژن بورڈ پر 2025 کے موبائل فون کی جھلک دیکھی۔

تاہم کنٹسٹنٹ  اوجوال دتہ نے انہیں یہ بتاکر حیران کر دیا کہ اس کے پاس فون نہیں اور وہ انعامی رقم سے فون خریدے گا۔ 

جس کے بعد اس نے کہا کہ میری ہمیشہ نظر آپکے جوتوں پر رہتی ہے تو مسکراتے ہوئے امیتابھ نے اسے دو تین جوڑی جوتے گفٹ کرنے کا کہا۔ لیکن پھر اچانک اس نے غیر متوقع طور پر گاڑی کا مطالبہ کردیا جس پر ایک لمحے حیران ہونے والے امیتابھ بچن نے کہا بھائی صاحب ہم سچ سچ بتا دیتے ہیں کہ گاڑی ہم نہیں دینگے۔

 اس دوران وہاں لوگوں نے قہقہہ لگایا۔ اس موقع پر کنٹسٹنٹ اوجوال دتہ کا ان سے پُرمزاح جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید