• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا اسٹرٹیجک پارٹنر شپ اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب کے دفتر خارجہ کا خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء نے بحیرہ احمر میں سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کے علاوہ غزہ، شام اور لبنان کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے شام، لبنان اور سوڈان کے لیے انسانی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید