• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، مصنوعی ذہانت پر کانفرنس 10 اور 11 فروری کو ہوگی، 100 سربراہان مملکت شریک ہونگے

پیرس( رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ )فرانس میں مصنوعی ذہانت پر دو روزہ کانفرنس 10اور 11 فروری کو ہوگا، کانفرنس میں 100سربراہان مملکت اجلاس میں شریک ہوں گے ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ کانفرنس میں یورپ بھر میں مصنوعی ذہانت سےمتعلق یورپین اے آئی ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا ۔ فرانسیسی صدارتی دفتر ایلیسی پیلس 100 سربراہان مملکت کی آمد کی توقع کر رہا ہے، جن میں سے بہت سے امریکی اور چینی ماہرین کیساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی شخصیات اور AI کمپنیوں کے سربراہان، بشمول ایلون مسک، سیم آلٹمین (اوپن اے آئی) اور سندر پچائی (گوگل) بھی شامل ہوں گے ۔

دنیا بھر سے سے مزید