• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم

میلبورن (شِنہوا) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے آسٹریلیا اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔میلبورن میں چینی نیا سال منانے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین کے لیے عظیم دوست بننا دونوں کے مفاد میں ہے اور آسٹریلیا کی حکومت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بہت اہم ہیں جبکہ آسٹریلیا چین کو گائے کا گوشت، لوبسٹرز اور دیگر مصنوعات برآمد کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اقتصادی تعلقات کے مقابلے میں دونوں عوام کے درمیان تعلقات اس سے بھی زیادہ اہم ہیں۔چینی نئےسال کی تقریبات آسٹریلیا کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔اس تقریب میں آسٹریلیا کے اپوزیشن رہنما پیٹر ڈٹن نے کہا کہ چینی نیا سال آسٹریلیا اور چین کے درمیان تعلقات کو منانے کا ایک شاندار موقع ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید