• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس نے 8 ماؤ نواز وں کو باغی قرار دے کر ہلاک کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی پولیس نے8ماؤ نوازوں کو باغی قرار دے کر ہلاک کردیا، ریاست چھتیس گڑھ کا جنگلاتی علاقہ ایک مرتبہ پھر فائرنگ کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔ حکام کے نےدعویٰ کیا ہے کہ بیجاپور ضلع کے گنگلور جنگل کے علاقے میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ اس مقابلے میں 8 ماؤ نواز ہلاک ہو گئے ہیں۔ گنگلور پولیس اسٹیشن کے حدود میں مغربی بستر ڈویژن کے ماؤ نوازوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد، ڈی آر جی، سی آر پی ایف، کوبرا یونٹ، اور ایس ٹی ایف نے اینٹی نکسلیٹ آپریشن شروع کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید