• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ

کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے نئے بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کردی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ17سو کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میزائل کی رونمائی کی دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مسعود پیزشکیان نے بھی شرکت۔سرکاری ٹیلی ویژن نے اس میزائل کی تصاویر نشر کیں، میزائل کو فارسی زبان میں اعتماد یعنی ٹرسٹ کا نام دیا گیا، اس کی رینج کو نوٹ کرتے ہوئے اسے ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے بنایا گیا جدید ترین بیلسٹک میزائل قرار دیا گیا۔مغربی ممالک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید