اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سعودی وزیر صنعت ومعدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف کی سربراہی میں وفد(آج) 3سے 6فروری تک انڈیا کا سرکاری دورہ کریگا، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم، مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا، صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،وفد دارالحکومت دہلی اور ممبئی کے دورے کریگا جس کا مقصد وژن 2030کے اہداف کی سپورٹ کے فریم ورک کے تحت معیشت کو متنوع بنانا ہے۔