شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔
اس ویڈیو کے آغاز میں شوبز کی نامور شخصیات چھپاتی نظر آ رہی ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کی شادی ہے جبکہ اختتام پر کبریٰ اور گوہر خود اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ان کی ہی شادی ہونے والی ہے۔
اب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اور خبر گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح اگلے ماہ سعودی عرب میں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر شادی کے بارے گردش کرنے والی خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ابھی تک نکاح کی تقریب کے بارے میں سامنے آنے والی اس تفصیل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔