پنجاب میں رواں سال کی پہلی7 روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔
اس موقع پر وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مہم میں صوبے بھر میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیو ٹیموں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انسدادِ پولیو مہم 5 روز تک جاری رہے گی۔