• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سیاسی جماعت ریفارم یو کے کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ

نائیجل فراج — فائل فوٹو
نائیجل فراج — فائل فوٹو

برطانوی سیاسی جماعت ریفارم یو کے کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کے سروے کے مطابق نائیجل فراج کی جماعت ریفارم یو کے حیرت انگیز طور پر مقبولیت میں سب سے آگے جا رہی ہے، اس کو حکمراں جماعت لیبر پارٹی پر 4 جبکہ کنزرویٹیو پارٹی پر 6 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

2487 افراد پر کیے گئے سروے کے مطابق اس وقت ریفارم یو کے 27 فیصد، لیبر 23 فیصد، کنزرویٹیو 21 فیصد، لبرل ڈیموکریٹ 11 فیصد اور گرین پارٹی 10 فیصد پر ہے۔

اس سروے کو اگر نشستوں میں تبدیل کیا جائے تو نائجل فراج پارلیمنٹ میں 212 ممبران کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کےطور پر داخل ہوں گے۔ 

لیبر 216 کی کمی کے ساتھ 196، کنزورویٹیو 39 کی کمی کے ساتھ 106، لبرل ڈیمو کریٹ کو حسبِ سابق 72، گرین 3 کی کمی کے ساتھ 7 اور اسکاٹش نیشنل پارٹی مزید 15 کے ساتھ 24 پر آ جائے گی۔

سروے کی سب سے اہم بات یہ ہےکہ ریفارم یو کے پہلی بار سب سے بڑی پارٹی کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہو سکتی ہے۔

اگر اگلے الیکشن تک یہی صورتِ حال بر قرار رہتی ہے تو یہ بر طانوی سیاست میں ایک بڑی دھماکا خیز بات ہو گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید