• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا ناقص کارکردگی کے حامل ڈی ایچ اوز کو برطرف کرنے کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ محکمہ صحت مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر ایکشن لے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی زیرِ صدارت محکمۂ صحت کے مانیٹرنگ یونٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں انہوں نے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے میرٹ پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے اسپتالوں میں غیر فعال مشینری و طبی آلات کو فعال بنانے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

صحت سے مزید