ملتان (سٹاف رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ اور سماجی رہنما حافظ معین خالد نے کہا ہے کہ شاہ رکن عالم کی تاریخ میں تیس پینتس سال بعد پہلی مرتبہ سٹریٹ لائٹ روشن ہوئی تھی جس سے اہل علاقہ میں مسرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن سو فٹی روڈ پر اقبال پلازہ اور اسکے آس پاس یہ سٹریٹ لائٹ چند روز بعد ہی کچھ تو خراب ہو گئی اور کچھ بند ہو گئی جسکی وجہ سے اس علاقہ میں سٹریٹ کرائم جو پہلے ہی بڑے پیمانے پر تھے اس میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ہم واپڈا سے درخواست کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کریں جبکہ میونسپل کارپوریشن والے کہتے ہیں پراونشل ہائی وے کے پاس جاییں اب ہم اس کام کیلئے کہاں کہاں ٹکریں ماریں۔