• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان کی تھانہ قطب پور اورتھانہ جلیل آباد میں کھلی کچہری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی تھانہ قطب پور اور جلیل آباد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے عوامی مسائل کے بروقت اور شفاف حل کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ قطب پور اور جلیل آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، اے ایس پی کینٹ ہالار خان چانڈیو، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے،سی پی او ملتان نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری حل کے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے اور سائلین کو مطمئن کرنے کے لیے پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔
ملتان سے مزید