ملتان ( سٹاف رپورٹر) سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب کے صدر راؤ جاوید اقبال اورملک ر فیق ضلعی صدر نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی و خود مختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پانچ فروری کو سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ 22 فروری کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں عظیم الشان دفاع صحابہ ؓحقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ سنی علماء کونسل دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔