ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز صاحبزادی وسیمہ عمر نے ملاقات کی،ملاقات میں نئے انڈسٹریل زونز بنانے اور انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع بارے بات چیت ہوئی، کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوگا، ملک میں صنعتکاری کے فروغ کے لئے یہ زون ایک اہم کردار ادا کرے گا،نئے اسٹیٹ کے قیام سے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ نیشنل سطح کے سرمایہ کاروں کو فیکٹریاں لگانے کا موقع ملے گا جب کہ صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔