ملتان (پ ر) دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنز المدارس کے تحت سالانہ امتحانات 2025ء گزشتہ ہفتے سے شروع ہو گئے ہیں، اس ضمن میں ملتان سمیت پاکستان بھر میں 786 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں کل 168449 امیدوار امتحان دے رہے ہیں جب کہ امتحانات کی احسن انداز میں تکمیل کے لیے 3758 افراد پر مشتمل عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔