ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ریفرنڈم میں محنت کش یونین نے 83 ووٹوں سے میدان مار لیا ، مقابلہ لیبر اتحاد یونین اور محنت کش کے مابین ہوا ، صدر چوہدری جواد اور جنرل سیکرٹری ملک حماد اصغر ڈوگر منتخب ہوئے ، واسا، ایم ڈی اے اور پی ایچ اے ملازمین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔