ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی پاکستان سید فخرامام شاہ گزشتہ روز ملتان میں انجمن تاجران لوہامارکیٹ کے صدر شاہدشکورخان اور انجمن تاجران پرانا شجاعبادروڑ کے رہنما ملک عرفان فریدی کے گھر گئے ،اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران لوہامارکیٹ کے صدر شاہد شکورخان سے ان کی بڑی بھابھی کی وفات پر اورانجمن تاجران پرانا شجاع آبادروڈملتان کے رہنما ملک عرفان فریدی سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین ملک محمدیوسف، ملک عمران یوسف،حاجی اقبال عادل،حافظ ظفرقریشی، ملک قاسم ،حاجی شکورخان ودیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔