ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے تجاوزات کے خلاف گزشتہ روز کریک ڈاؤن کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ کی سربراہی میں ریلوے روڈ اور لوہا مارکیٹ میں بھرپور آپریشن کیا گیا،اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تعمیرات و شیڈز مسمار کرکے تھڑے توڑ دیے گئے ،اس دوران کرین اور ٹریکٹرز کے ذریعے دکانوں کے باہر پختہ تعمیرات موقع پر توڑ کر سامان قبضے میں لے لیا گیا،آپریشن میں ضلعی پولیس ،میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کی مشترکہ ٹیموں نے شرکت کی،ٹاسک فورس نے شاہراہ پر رکھے کھوکھے ،سامان اور تعمیراتی میٹریل بھی ضبط کرلیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 5 دکانیں سربمہر کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔