ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے محتسب اعلیٰ پنجاب،پاکستان سٹیزن پورٹل اورموصول شدہ عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی میں قائم خانہ بدوشوں کی جھگیاں اورغیر قانونی کیبن و منی پیٹرول یونٹ کی بنیادیں مسمار کر دیں،وہاڑی روڈ بالمقابل گرڈ سٹیشن،بہاولپور روڈ بالمقابل ٹیکنالوجی کالج روڈ کی حدود میں واقع تجاوزات کو کلیئر کروا دیا جب کہ ملتان بائی پاس روڈ موضع رام کلی نزد ڈیرہ محمدی گڈز ٹرانسپورٹ و ہوٹل مالکان کی جانب سے روڈ کی حدود میں واقع تجاوزات کو کلیئر کرنے کیلئے متعدد گڈز مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے۔