• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کینٹ کے علاقے سے 30سالہ شخص کی نعش برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقے سے 30سالہ شخص کی نعش برآمد، اہلخانہ کا قانونی کارروائی سے انکار، تفصیلات کے مطابق مڑل چوک بستی خداداد میں نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کی تو مذکورہ شخص کی شناخت شاہد حسین کے نام سے ہوئی جس کے جسم پر کوئی نشانات وغیرہ موجود نہ تھے اور بظاہر نشئی معلوم ہوا ، دریں اثنا متوفی کے ورثا بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے جو کارروائی سے انکاری ہوکر نعش قبضے میں لیکر روانہ ہوگئے۔
ملتان سے مزید