سکندرآباد(نامہ نگار)سکندرآباد کارہائشی محمدعبداللہ اپنے ڈیرے چاہ باغ والا پر سویا ہوا تھاکہ چار نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈ یرے میں داخل ہوکر عبداللہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور ڈیرے سے موٹرسائیکل پانی والی موٹر 50ہزار نقدی لوٹ کر فرا ر ہوگئے عبداللہ کے شور پر اہل علاقہ جمع ہوگئے پولیس کو کال کی تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی شروع کردی۔