• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعدد سکیمیں کی منظوری دی۔اجلاس میں 118 ملین روپے کی لاگت سے ضلع خانیوال چک 102/15-L میں دیہی مرکز صحت کی اپگریڈیشن،223 ملین روپے کی لاگت سے ٹراما سنٹر ٹبہ سلطان پور ضلع وہاڑی کی تکمیل ،282 ملین روپے کی لاگت سے واسا کی واٹر سپلائ کی 14 یونین کونسلوں میں زیر تکمیل سکیموں کی منظوری دی گئ۔کمشنر عامر کریم خاں نے شفافیت برقرار رکھ کرتمام ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی کھپت کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔ مقررہ وقت پر سکیمیں مکمل نا کرنے والے یا کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
ملتان سے مزید