پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران سیٹ پر معمولی اخراجات پر ہونے والے جھگڑے کی داستان سنا دی۔
جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ بیرون ملک شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے ایک برگر خریدا اور اس کی رسید سیٹ پر آ کر پروڈکشن ٹیم کو دی اور کہا کہ مجھے آپ لوگوں نے دوپہر کا کھانا نہیں دیا تھا تو میں نے برگر خود خریدا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ خدا کی قسم میں نے سیٹ پر یہ سارا جھگڑا ہوتے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب لوگ بیرون ملک شوٹنگ پر جاتے ہیں اور وہاں پر ہونے والے چھوٹے موٹے اخراجات کا حساب رکھتے ہیں اور پھر پروڈکشن ٹیم کو رسیدیں دے کر پیسے مانگتے ہیں۔
جگن کاظم نے کہا کہ انسان کو دینے والا ہاتھ رکھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بھکاریوں کی طرح پیسے مانگنا زیب نہیں دیتا لیکن یہاں تو اگر ٹیکسی میں سفر کریں تو اس کی بھی رسید بنوا لیتے ہیں اب تو کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے والے لوگ بھی یوں چھوٹے موٹے چار چار آٹھ آٹھ ڈالرز کے خرچے کا حساب کتاب نہیں کرتے۔