• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی کا مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی نے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے چار میچز کی مزید ٹکٹیں جمعرات سے فینز کو دستیاب ہوں گی۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا  انگلینڈ میچ کے علاوہ سیمی فائنل کے ٹکٹس ریلیز ہوں گے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے مزید دو ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے، دیگر میچز کے پانچ، پانچ ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔

یہ ٹکٹس آن لائن بھی حاصل کیے جاسکتے اور نجی کوریئر سروس کے دفتر پر بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ایونٹس میں فینز کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید