• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے شہری خبردار، سملی ڈیم میں سطح آب گر کر 2279 فٹ پر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسلام آ باد کے شہری خبردار ہوجائیں کہ طویل خشک سالی کی وجہ سے سملی ڈیم میں پانی کی سطح گرکر2279فٹ پر آگئی ہے۔50ٹیوب ویلز خراب ہوگئے۔ دارالحکومت کو پانی کی یومیہ سپلائی 80ملین گیلن سے کم ہوکر63ملین گیلن پر آ گئی مینٹی ننس فنڈز نہ ہونے سے پندرہ ٹینکرز بھی خراب، خان پور ڈیم سے بھی9فروری سے پانی سپلائی کم ہوجا ئے گی ڈیم سے پانی کی یومیہ سپلائی 34ملین گیلن سے کم کرکے22ملین گیلن کردی گئی ہے۔اس حساب سے ڈیم میں 120دن کا ذخیرہ ہے اور آندہ موسم گر ما میں اسلام آ باد میں پانی کی شدید قلت پید اہونے کا خدشہ ہے۔اسلام آ باد کو پانی کی سپلائی کیلئے 200ٹیوب ویلز لگائے گئے ہیں لیکن مینٹی ننس کے فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تقریباًپچاس ٹیوب ویلز خراب ہیں۔ٹیوب ویلز سے پانی کی یومیہ سپلائی 32ملین گیلن سے کم ہوکر 28ملین ڈالر پر آگئی ہے۔شاہدرہ اور سید پور واٹر ورکس سے دو ملین گیلن اور روال ڈیم سے دو ملین گیلن پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔خان پور ڈیم سے نو ملین گیلن پانی مل رہا ہے۔سی ڈی اے مجموعی طور پر اس وقت اسلام آ باد کو 63ملین گیلن پانی سپلائی کر رہا ہےجو اس سے قبل80 ملین گیلن تھی۔ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز کی تعداد30ہے جن میں سے پندرہ ٹینکرز مینٹی ننس فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے خراب کھڑے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید