لاہور(نمائندہ جنگ) بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔شہریوں نے حکام سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔