• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے اخراجات کا تخمینہ کتنا ہوگا؟

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)نئےمالی سال دو ہزار پچیس، چھبیس (2025-26) کیلئےوفاقی سرکاری ملازمین کےبجٹ تخمینوں پرکام کے اگلے مرحلے کی تیاری کرلی گئی۔

وزارتوں، ڈویژنز ،محکموں کیلئے آسامیوں کی تفصیلات وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوجائے گی۔

وزارت خزانہ آسامیوں کی موصول شدہ تفصیلات کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین سےمتعلق اخراجات کا تعین کرے گی۔

تمام فالتو آسامیاں ختم اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی ہوگی ۔وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں،ڈویژنز اورمحکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئےآسامیوں کی تفصیلات چھ فروری تک طلب کر رکھی ہیں۔

وزارت خزانہ نےمنظور شدہ پر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

وزارت خزانہ نے31 جنوری 2025 تک کا منظورشدہ آسامیوں کاڈیٹا طلب کیا ہے-

اہم خبریں سے مزید