پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرم، 30بنکرز مسمار، فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا پلان حکومت کو دیدیا،جرگہ ممبران نے کہاکہٟ دونوں فریق لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ٹل پارا چنار روڈ کھلنے کی جلد عوام کو خوشخبری دینگے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے جرگے کے فیصلے کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جا رہے ہیں۔