• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: 90 افراد کا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، 5 گرفتار


بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔

صحت سے مزید