• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: ایئر پورٹس پر برڈ ڈیٹیکشن ڈیوائسز نصب کرنے کا حکم

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی کوریا میں تمام ایئر پورٹس پر پرندوں کا پتہ لگانے والے کیمرے اور ریڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

جنوبی کورین حکام نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تمام ایئر پورٹس کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیا جائے۔

 حکام کے مطابق ایئر پورٹس پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔

پرندوں کا جلد پتہ لگانے کے لیے تمام ایئر پورٹس پر برڈ ڈیٹیکشن ریڈار نصب کیے جائیں گے۔

وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے حادثات کی روک تھام  اور ہَوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں ایئر پورٹس پر برڈ ڈیٹیکشن ڈیوائس نصب کرنے کا حکم گزشتہ سال دسمبر میں طیارہ گرنے کے واقعے کے تناظر میں دیا گیا ہے، حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید