• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں گولڈن پیجر کیوں دیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا پہنچے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں 2 پیجر دیے جن میں سے ایک گولڈن پیجر ہے جبکہ دوسرا عام پیجر ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نے یہ تحفہ گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیل کی جانب سے حزب اللّٰہ کے خلاف کیے گئے پیجر حملے کی یاد تازہ کرنے کے لیے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ غیر معمولی تحفہ وصول کرتے ہوئے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اسرائیل کے حزب اللّٰہ کے خلاف پیجر حملے کو زبردست آپریشن قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں لبنان میں حزب اللّٰہ کے زیرِ استعمال ہزاروں پیجرز دھماکے سے پھٹ گئے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی نمازِ جنازہ میں شریک حزب اللّٰہ کے جنگجوؤں کے زیرِ استعال واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں بھی دھماکے ہوئے تھے۔

ان دھماکوں کے تقریباً 2 ماہ بعد نیتن یاہو نےاعتراف کیا تھا کہ لبنان میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

اُنہوں نے بتایا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے حزب اللّٰہ کی جانب سے آرڈر کیے گئے پیجرز کے اندر دھماکا خیز مواد بھر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید