• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشن وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مسترد کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملائیشیا کی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

ملائشین وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی کوئی بھی تجویز غیر انسانی اور نسل کشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ناصرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اقوامِ متحدہ کی متعدد قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ملائیشیا نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو نظر انداز کرنے اور ان کی آزادی کو دبانے کی کوئی بھی یک طرفہ کوشش، چاہے وہ براہِ راست ہو یا بالواسطہ، ناقابلِ قبول اور بلاجواز ہے۔

وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں پہلے سے جاری تنازع کو مزید سنگین کر دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید