آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پشاور یونی ورسٹی میں تقریبِ رونمائی ہوئی ہے۔
سیکریٹری کھیل کے پی داؤد خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، یہ فخر کی بات ہے کہ یونیوسٹی میں ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ہوئی ہے۔
کے پی کے سیکریٹری کھیل نے چیئر مین پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیےکام کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفام کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پزیر ہو گا۔