• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کی سنگین صورتحال، رپورٹ جاری

 
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے نظام کی سنگین صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت، سخت سفری پابندیوں اور بڑھتے ہوئے تشدد نے فلسطینیوں کے لیے بنیادی طبی سہولتوں تک رسائی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی چوکیاں، راستوں کی بندش، اسپتالوں کا محاصرہ اور طبی عملے پر حملے بحران کو مزید سنگین کر رہے ہیں۔

 فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں 884 فلسطینی شہید جبکہ 32 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز  نے بے جا طاقت کے استعمال کو روکنے اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے تنظیم کا انروا پر عائد پابندی ختم کرنے اور طبی سہولتوں پر اسرائیلی حملوں کی آزادانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید