• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا

برطانیہ میں روسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا گیا، برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق روسی سفیر کو طلب کر کے روسی سفارت کار کی سفارتی حیثیت ختم کرنے کا بتایا گیا۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ روسی اقدام کے جواب میں برطانیہ سے روسی سفارت کار کو بھی بےدخل کریں گے۔

برطانیہ نے کہا کہ روس کے برطانوی سفارت کار کے خلاف بلااشتعال اور بے بنیاد فیصلے پر جوابی اقدام کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے گذشتہ برس نومبر میں برطانوی سفارت کار کی سفارتی حیثیت جاسوسی کے الزام میں ختم کر دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید