برازیل میں ایک چھوٹے طیارے کے سڑک پر گرنے اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو شہر کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔
حکام کے مطابق طیارہ مصروف شاہراہ پر کریش کے بعد بظاہر ایک بس سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے حادثے کی ویڈیو بنائی جس میں شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکا میں شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں اسی قسم کے حادثے میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر کریش ہوا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔