• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

وزیراعظم شہباز شریف نے تزئین و آرائش کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کردیا۔

لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی تقریب ہوئی، جس میں وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزراء، چیئرمین پی سی بی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شریک ہیں۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا ہدف پورا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2500 مزدوروں نے سخت محنت سے دن رات کام کیا،قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنومیں پنجاب حکومت نے بھرپورتعاون کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ محسن نقوی کوچیئرمین پی سی بی بنانے پرتنقید ہوئی مگراب ختم ہوگئی ہے،انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دومیچ ہارنے پرکھلاڑیوں پرتنقید نہ کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں،ہارجیت کھیل کا حصہ ہے،ٹیم کی جیت کےلیےوظیفہ اوردعا بھی کررہا ہوتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود ہیں۔

اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس کے نئے ٹاورز، تمام انکلوژرز میں نئی کرسیاں اور دو جدید اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید