• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل، تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے، تاہم، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے، اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہونگے، کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کی ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے، اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے کمیٹی مخصوص سڑکوں پر چیکنگ بھی کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید