• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی نے وزیر ہاؤسنگ کو نئے محکمے کے ذمہ امور، فوڈ کماڈیٹیز کی طلب و رسد اور فوڈ چین بارے بھی بریف کیا گیا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ نئے محکمے کی ذمہ داریوں میں اضافہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعتماد کا عکاس ہے، نئی ٹیم ذمہ دار اور فرض شناس ہے جبکہ وزیر ہاؤسنگ نے سیکرٹری پرائس کنٹرول کے اقدامات کی تعریف بھی کی، انہوں نے کہا کہ کم وقت میں تحقیقی اور قابل عمل اصلاحات کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے ثمرات مثبت ہوں گے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔
لاہور سے مزید