• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر مقدمہ، 4 افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز گلشنِ اقبال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر سمجھانے کے دوران جھگڑا ہوا تھا اور پولیس کانسٹیبل کا یونیفارم پھٹ گیا تھا۔

صحت سے مزید