فرانس میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے سید ابو ہریرہ شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
سید ابو ہریرہ شاہ نے سینئر کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔
انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 20 سے زائد ممالک نے شرکت کی جبکہ 2 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سید ابو ہریرہ شاہ ملائیشیا، قطر، دبئی، تھائی لینڈ اور جاپان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔