• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب خاتون پرستار نے اربوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی

سنجے دت — فائل فوٹو
سنجے دت — فائل فوٹو

اپنی جاندار اداکاری اور پرفارمنس سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک مداح ایسی بھی تھیں جنہوں نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کر دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، تاہم 2018ء میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق نشا پاٹل نامی مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اداکار کے نام وصیت کر دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی، پولیس نے اداکار کو نشا پاٹل کی موت کے ایک روز بعد کال کرکے ان کی وصیت سے آگاہ کیا۔

پولیس نے اداکار کو بتایا کہ ان کی ایک پرستار نے موت سے قبل ان کے لیے 72 کروڑ روپے کی وصیت کی ہے، تاہم سنجے دت نے یہ رقم وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

سنجے دت کے مطابق میں نشا پاٹل کا جانتا نہیں، اس لیے میں یہ رقم وصول نہیں کر سکتا۔

اربوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کرنے والی نشا پاٹل کون تھیں؟

62 سالہ نشا پاٹل کا تعلق ممبئی سے تھا، جنہوں نے قبل از موت اپنی تمام جائیداد، جس کی مالیت 72 کروڑ روپے تھی، سنجے دت کے نام کر دی تھی۔

موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے والی مذکورہ پرستار نے اس کام کے لیے اپنے بینک کو کئی خطوط بھی تحریر کیے، جن میں انہوں نے اپنے تمام اثاثے سنجے دت کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید