تارکین ہم وطنوں نے رواں سال جنوری میں تین ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ سعودی عرب سے پانچ، عرب امارات سے چار، برطانیہ سے تین اور امریکا سے دو ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جنوری 2025 کی ترسیلات جنوری 2024 کے مقابلے 25 فیصد زائد ہیں۔
جنوری میں سعودی عرب سے 72، عرب امارات سے 62، برطانیہ سے 44 اور امریکا سے 29 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔
جنوری کے اعداد شامل کر لینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کی ترسیلات تقریباً 21 ارب ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ سے 31 فیصد زائد ہیں۔
مالی سال 24-2023 کے ابتدائی 7 مہینوں میں تقریباً 16 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سعودی عرب سے 5 ارب 15 کروڑ، عرب امارات سے 4 ارب 20 کروڑ، برطانیہ سے 3 ارب 8 کروڑ اور امریکا سے 2 ارب 7 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان آئیں۔